دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،  سی ٹی ڈی کی کارروائی پر  داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

 دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،  سی ٹی ڈی کی کارروائی پر  داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

پشاور:  سی ٹی ڈی کی کارروائی پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور   داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔  سی ٹی ڈی  پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ یہ دہشت گردسربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان پر حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز سی ٹی ڈی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشگردی کی تربیت حاصل کرنے والے داعش کے 2 خودکش بمبار کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار دہشت گرد مولانا فضل الرحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی خان کو نشانہ بنانے والے تھے۔

دہشت گرد حملہ آوروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی نشاندہی پر 2 خودکش جیکٹس اور 3 عدد ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کر لی۔  ایک خودکش حملہ آور کو متنی میرہ پشاور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی، مزید کہا کہ گرفتار حملہ آور کی نشاندہی پر دوسرے ساتھی طاہر خان کو اچینی سے حراست میں لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں