پندرہ میں سے 13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

پندرہ میں سے 13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سورس: file


اسلام آباد:   الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے جمیعت علما پاکستان اور مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے۔ 


الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر 2 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول اور 13 کے مسترد کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹرا پارٹی تفصیلات قبول کر لیں اور جے یو آئی کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ جناح کو بھی انتخابی نشان جاری کر دیا 

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا۔

 

الیکشن کمیشن نے  آل پاکستان مائینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کر دیا۔ اسی طرح  الیکشن کمیشن نے سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نےپاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفی پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔

مصنف کے بارے میں