کراچی: ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے پاکستان متحدہ مومنٹ (ایم کیو ایم) اور مسلم لیگ ن کی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے231 ضلع ملیر پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق این اے231 کی نشست پر ایم کیو ایم اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 242 کی نشست سے دستبردار ہونے کو مشروط رکھا ہے، ایم کیو ایم نے این اے242 کی 2 صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار لانے کی شرط رکھی ہے۔
خیال رہے کہ ضلع کیماڑی این اے 242 پر اب تک دونوں جماعتیں حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن دونوں صوبائی نشستوں پر بھی اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے، دونوں جماعتیں ان نشستوں پر امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ جمع کروا رہی ہیں۔
علاوہ ازیں ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے درمیان این اے 229، این اے 230، این اے231 جبکہ 239 اور اس کی صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے۔