اسلام آباد: صدرِ مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
صدرِ مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کی گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظورکرلیا
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 12, 2024
جسٹس اعجاز الاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 (ایک) کے تحت استعفیٰ دیا
صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ وزیر ِ اعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روز مستعفی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن نے رواں سال اکتوبر میں اگلا چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا اور اگست 2025 میں ریٹائر ہوجانا تھا۔