کراچی، مخلتف مقابلوں میں 2 گینگ وار ملزمان سمیت 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار

11:52 AM, 12 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی پولیس نے مخلتف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں 2 گینگ وار ملزمان سمیت 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ذرائع کےمطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں پاکستان کواٹرز کے قریب پولیس نےفائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ڈاکو کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب گلبرگ ایف بی ایریا بلاک 4میں بھی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دوملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے شناخت احمد علی اور تنویر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں