پی ٹی آئی انتخابی نشان پر توہین عدالت کیس: پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

11:10 AM, 12 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن  کیخلاف پی ٹی آئی کی توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں