لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی نئی سمری سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں پنجاب اسمبلی کا مونوگرام موجود ہے اور اس میں تاریخ پر اوور رائٹنگ بھی نہیں ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وعدہ پورا کر دیا، امید ہے عمران خان کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر دیکھیں گے۔
Promise fulfilled. May we see you back in PM seat soon @ImranKhanPTI. InshAllah!! pic.twitter.com/myQqotYJVr
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 12, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سمری کی جو تصویر جاری کی گئی تھی اس پر پنجاب اسمبلی کا مونو گرام موجود نہیں تھا اور اس پر جو تاریخ درج تھی اس پر اوور رائٹنگ بھی موجود تھی۔