دبئی: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں ممالک میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور نجی شعبے کے درمیان رابطوں کو تیز اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے اماراتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، شیخ محمد بن کے دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت اور رضامندی سے کیا جائے گا۔