وفاقی محتسب نے 2022ءمیں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد شکایات نمٹائیں، سالانہ رپورٹ جاری

07:01 PM, 12 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور (عبدالقیوم آفریدی )وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے گزشتہ سال ایک لا کھ 60 ہزار سے زیادہ شکا یات نمٹائیں اور آن لائن شکایات کے اندراج میں 100 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی افسران کی کارکردگی میں بھی 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ شکایات بجلی کے حوالے سے آتی ہیں اور رواں سال بجلی کے حوالے سے تقریبا 60 ہزار شکایتیں نمٹائی گئی ہیں جبکہ گیس، نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیسز بھی کافی تعداد میں آتے ہیں۔ 
اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ رواں سال آن لا ئن شکا یات کے اندراج میں 100 فیصد اضا فہ ہوا ہے جبکہ انویسٹی گیشن افسران کی کا رکر دگی میں بھی 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2022 ءکے دوران شکا یات کی سما عت آن لائن کر نے سے شکا یت کنند گان کے وقت اور پیسے کی بچت ہو ئی۔ 
وفاقی محتسب نے بتایا کہ سمندر پار پا کستا نیوں کے مسا ئل حل کر نے پر خصو صی تو جہ دی جارہی ہے، 2021 ءکے مقا بلے میں 2022ءمیں شکایات سننے میں 133 فیصد اضا فہ ہوا اور رواں سال اوورسیز پاکستانیوں کی ایک لاکھ 37 ہزار 423 شکایات نمٹائی گئیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی تعداد تقریبا 1 کروڑ ہے اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے وفاقی محتسب میں خصوصی ونگ بنایا گیا ہے جبکہ تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ان کیلئے وں ونڈو آپریشن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علا قوں کے عوام کی شکا یات کے ازالے کیلئے بھی دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ سوات، خضدار، خاران اور میر پور خاص میں نئے علا قائی دفا تر اور وانا (جنو بی وزیرستان) وصدہ ضلع کرم میں دو شکایات سنٹرز قا ئم کئے گئے۔ 
اعجاز احمد قریشی کا کہنا تھا کہ سال 2022ءکے دوران تین ارب سے زائد ما لیت کی شکا یات کیلئے وفاقی محتسب سے رجوع کیا گیا، بصورت دیگر ان تنا زعات کا بو جھ بھی عام عدا لتوں پر پڑنا تھا، وفاقی محتسب کے ذریعے شکایات نمٹانے پر فی شکا یت اخراجات نہ ہو نے کے برا بر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2022ءمیں بجٹ میں اضا فے کے بغیر 50 فیصد زیادہ شکا یات نمٹائی گئیں، 17 علا قا ئی دفا تر کے افسران نے کھلی کچہر یوں، دفا تر کے دوروں اور او سی آ ر شکا یات کے ذریعے عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا اور کسی اضا فی بجٹ اور افرادی قو ت کے بغیر ان کی کا رکردگی میں 100 فیصد اضا فہ ہوا۔ 

مزیدخبریں