نیلی شنگ سے چھتر پلین تک برف ہٹا کر شاہراہ ریشم کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

06:09 PM, 12 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) ڈپٹی کمشنر بٹگرام جناب محمد عرفان اللہ محسود صاحب کی خصوصی ہدایت پر این ایچ اے سٹاف نے نیلی شنگ سے چھتر پلین تک برف ہٹا کر شاہراہ ریشم کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے برف باری کے دوران عوام، مسافروں اور خاص طور پر سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران صاحبان کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

 اس دوران بٹگرام پولیس کے جوان بھی چھتر شارکول کے مقام پر نہ صرف عوام اور سیاحوں کی خدمت کیلئے موجود ہیں بلکہ برف میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

چھتر شارکول میں برف باری دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح حضرات، مسافروں کو برف میں ڈرائیونگ کے حوالے سے مناسب ہدایات بھی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں