اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 90 لاکھ پاﺅنڈ کی اضافی مدد کے اعلان پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے الوداعی ملاقات کی جس دوران پاک، برطانیہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 90 لاکھ پاﺅنڈ کی اضافی مدد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی کے اقدامات کو سراہا۔