پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں آج ہی تحلیل کرنا چاہتے ہیں: فواد چوہدری

پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں آج ہی تحلیل کرنا چاہتے ہیں: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو جائیں۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے کوئی سرپرائز نہیں تھا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ ہمارے بندے پورے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق فیصلہ ہو چکا ہے اور چاہتے ہیں کہ پنجاب، خیبرپختوانخوا اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو جائیں۔ 
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہتے ہیں اور عوام کے پاس جانے کو تیار نہیں، منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں