ابوظہبی (شاکر عباسی) وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ یواے ای کامیاب ہوگیا ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کا 2 بلین امریکی ڈالرز کے موجودہ قرض کو رول اوور کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر متحد عرب امارات شیخ محمد بن زاہد پاکستان کو 1 بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر رضامند ہوگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 بلین امریکی ڈالرز کے موجودہ قرض کو رول اوور کرنے اور 1 بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواہشمند ہے ۔