لاہور : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد پنجاب میں وزیر بنے ہیں تب سےوہ پٹیشنز جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگنی چاہیں وہ کیسزاب لاہور ہائیکورٹ میں لگنا شروع ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے وفاقی وزیر نے کہا کہ جگہ جگہ اس پر بات ہورہی ہے کہ تحریک انصاف اس چیز کا ایڈوانٹیج لے رہی ہے ۔ عوامی پرسیشپن ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ وہ بہترین جج ہیں اور انہیں خود کو سیاسی وابستگی سے دور رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ احمد فاران کے معاملے پر بھی انہوں نے ہفتے کو عدالت کھولی لیکن یہ خوش آئند ہے کہ انہوں نے خود کو اس کیس سے دور کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد سے ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والی علی افضل ساہی جو پنجاب میں ورکس اینڈ کمیونیکیشن کے وزیر ہیں وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کے داماد ہیں۔