اسلام آباد :(سردار شیراز خان )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ کی الوداعی ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعلقات ،سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا اور چینی سفیر نونگ رونگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔