پشاور :خیبر پختونخوا اسمبلی کب  تحلیل ہوگی؟؟ کے پی حکومت نے پنجاب حکومت پر نظریں جما د لیں

12:40 PM, 12 Jan, 2023

 پشاور :خیبر پختونخوا اسمبلی کب  تحلیل ہوگی؟؟ کے پی حکومت نے پنجاب حکومت پر نظریں جما د لیں۔

 خیبر پختونخوا اسمبلی  تحلیل کرنے کے حوالے سے  وزیراعلی محمود خان کے زیر صدرات اعلی سطحی اجلاس ہوا ،وزیراعلی نے اراکین کو عمران خان سے میٹنگ کے متعلق آگاہ کیا،اجلاس میں  پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے تک  کے پی اسمبلی  نہ توڑ نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 صوبائی حکومت  کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے قبل کے پی اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی  کے  چیر مین عمران خان کے فیصلے کے تحت پنجاب کے ساتھ ہی کے پی اسمبلی کو تحلیل کیا جائے گا، کے پی اسمبلی میں دو تہائی  اکثریت حاصل ہے، اسمبلی تحلیل کوئی مسلہ نہیں۔

مزیدخبریں