پشاور : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کا بغیر اختیار کے ایک سال گزر گیا ۔ 19 دسمبر 2021کو خیبرپختونخوا میں تحصیل اور ویلج و نیبرہڈ کونسلز پر بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں مقامی حکومتوں کی لئے 41 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے مختص ترقیاتی فنڈ میں سے مقامی حکومتوں ایک روپیہ کا ترقیاتی فنڈ بھی جاری نہیں کیا۔
وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ رولز کے منظوری کے باوجود ، معاشی مشکلات اور دیگر تکنیکی وجوہات کے باعث مقامی حکومتوں کو ترقیاتی فنڈ جاری نہیں کیا جاسکا۔ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی فنڈ کے اجرا کی لئے بہت جلد اعلی سطحی اجلاس کے دوران منظوری دی جائی گی ۔
صوبے کے 131 تحصیلوں انتخابات کے بعد میں دو سطحی بلدیاتی حکومتیں قائم کی گئی تھیں ۔ خیبر پختونخوا کے 50 تحصیلوں میں پی ٹی آئی ، 30 میں جے یو آئی اور 7 میں اے این پی کی حکومت ہے۔