پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی  کرنے کیخلاف درخواست پر آج دوبارہ سماعت ہوگی

08:26 AM, 12 Jan, 2023

لاہور :(نعیم ملک )پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی  کرنے کیخلاف درخواست پر  آج دوبارہ سماعت ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ  درخواست پر سماعت کرے گا ، گزشتہ سماعت کے دوران عدالت  نے  پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کودلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔  

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل بھی معاونت کے لیے عدالت  میں پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں