کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

11:50 PM, 12 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں  اہم اجلاس ایک دفعہ پھر طلب کر لیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہینگے یا بند کر دئیے جائینگے ۔

نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز  کے باعث تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کردئے جائیں گے فیصلہ آج ہو گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس  میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے ملک بھر میں بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،پاکستان کا شہر کراچی اس وقت سب سے زیادہ متاثر نظر آ رہا ہے جہاں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح سب سے زیادہ 20.22 دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

شفقت محمود کیجانب سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج طلب  کر لیا گیا جس میں کورونا کیسز کی تازہ ترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے جائینگے ۔

مزیدخبریں