کراچی بھی متاثر ہو سکتا ہے!محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی 

Karachi Tsunami,

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ مکران کے ساحل پر زلزلے سے بڑی سونامی آسکتی ہے جس سے کراچی بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے ، کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے اور یہ قوت  ایک ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مکران کا ساحلی علاقہ سمندر میں موجود جوہری ہتھیار کی طرح ہے اور یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے،مکران کے ساحل پر    زلزلے سے بڑی سونامی آ سکتی ہےجس سے کراچی بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گوادر سے پچاس کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں زلزلے کے  بعد وارننگ جاری کر دی ،محکمہ موسمیات  کا کہنا ہےمکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے، یہ قوت ایٹم بم کی طرح کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے،اس علاقے میں مٹی کا آتش فشاں بھی سمندر لہروں میں ہل چل پیدا کرکے بڑے پیمانے میں تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ قبل گوادر میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی ہیں۔