اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا، آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا کا استقبال کیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی ۔
وزیر اعظم نے قومی سلامتی،ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔