برطانوی وزیر اعظم نے اپنی بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا

06:07 PM, 12 Jan, 2022

وزیر اعظم نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال لاک ڈائون کے دوران بھی انہوں نے ایک اجتماعی پارٹی میں شرکت کی تھی ۔

 بورس جانسن نے پار لیمنٹ   میں بریفینگ کے دوران  اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ سال مئی میں کورونا  قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی   رہائش گاہ پر ایک گارڈن پارٹی میں شرکت کی ۔

بورس جانسن کا کہنا تھا گزشتہ سال 20 مئی 2020 کو 10 ڈائوننگ سٹریٹ کے عقبی باغ میں انہوں نے شرکت کی تھی جہاں پارٹی کی شکل میں اور بھی لوگ موجود تھے،اس مقام پر سخت کورونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو جمع ہونے سے منع کیا گیا تھا ۔

وزیر اعظم کے سوالات کے ہفتہ وار سیشن کے آغاز پر  جانسن نے کہا کہ وہ اندر کام پر جانے سے پہلے 25 منٹ تک اجتماع میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ اجتماع کام کیلئے ہی جمع تھا لیکن انہیں اپنی موجودگی سے پہلے ہی لوگوں کو وہاں سے جانے کیلئے کہہ دینا چاہیے تھا ۔

مزیدخبریں