رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی درخواست مسترد

05:28 PM, 12 Jan, 2022

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کیلئے دائر کی گئی تھی جس میں 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات ہتک عزت سے متعلق ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم خود ان بنیادوں پر درخواست گزار نہیں بنے، درخواست دائر کرنے والے متاثرہ فریقین نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 28 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سابق جج جی بی رانا شمیم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ دوران سماعت عدالت نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ  میر شکیل، انصار عباسی اور عامر غوری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیان حلفی توہین عدالت کیس کے فریقین کو طلب کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ 

مزیدخبریں