قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ایک بار پھر ثاقب نثار اور رانا شمیم ​​کو بلا لیا

01:54 PM, 12 Jan, 2022

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ایک بار پھر سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا محمد شمیم ​​کو  بلا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی اور کمیٹی کے چیئرمین میاں جاوید لطیف نے ایک بار پھر ثاقب نثار، رانا شمیم ​​اور صحافی انصار عباسی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان حلفی اور پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع ہونیوالی خبر سے متعلق اپنا موقف بیان کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی کو بھی طلب کر لیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی برطرفی سے متعلق انکشافات کی تفصیلات بتائیں۔ چیئرمین نے جاوید ہاشمی سے عمران خان کے وزیراعظم بننے میں عدلیہ کے کردار سے متعلق ان کے بیان کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

کمیٹی نے چیئرمین پیمرا اور ٹی وی اینکر حسن نثار کو بھی طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں