ایمن خان کا میک اپ میں کمی کا مشورہ، جنت مرزا کا ردعمل آگیا

12:51 PM, 12 Jan, 2022

لاہور: معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا نامور اداکارہ  ایمن خان  کے میک اپ کا استعمال کم کرنے کے مشورے پر ردِ عمل آگیا۔

اداکارہ ایمن خان کے مشورے پر ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ردِِ عمل سے محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اداکارہ کا مشورہ انتہائی ناگوار گزرا ہے ، ٹک ٹاک سٹار نے اداکارہ کو میک اپ  کم کرنے  کے مشورے پر کہا کہ ' جب کوئی ایسا شخص آپ کو  میک اپ کم کرنے کا مشورہ دے جسکا اپنا چہرہ میک اپ  اور سرجری سے  بھرا ہو ا ہو '

قبل ازیں  ایمن خان نے اپنے ایک  انٹرویو  میں پاکستان کی  ٹک ٹاک اسٹار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ  ’آپ میک اپ تھوڑا کم کیا کریں۔‘

اداکارہ کی یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان نے جنت مرزا کو بالکل درست مشورہ دیا ہے۔


خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 17.6 ملین ہے۔

مزیدخبریں