لاہور: معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا نامور اداکارہ ایمن خان کے میک اپ کا استعمال کم کرنے کے مشورے پر ردِ عمل آگیا۔
اداکارہ ایمن خان کے مشورے پر ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ردِِ عمل سے محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اداکارہ کا مشورہ انتہائی ناگوار گزرا ہے ، ٹک ٹاک سٹار نے اداکارہ کو میک اپ کم کرنے کے مشورے پر کہا کہ ' جب کوئی ایسا شخص آپ کو میک اپ کم کرنے کا مشورہ دے جسکا اپنا چہرہ میک اپ اور سرجری سے بھرا ہو ا ہو '
View this post on Instagram
قبل ازیں ایمن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ میک اپ تھوڑا کم کیا کریں۔‘
اداکارہ کی یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان نے جنت مرزا کو بالکل درست مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 17.6 ملین ہے۔