بوم بوم آفریدی نے معروف اداکارہ اشنا شاہ کا دل جیت لیا

11:22 AM, 12 Jan, 2022

کراچی:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ  کا دل جیت لیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک فلائٹ  کے دوران شاہد آفریدی سے ہونیوالی ملاقات کا ذکر کیا جس میں وہ بوم بوم آفریدی کی شخصیت سے انتہائی متاثر ہو گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ 'شاہد آفریدی پاکستان کے  بڑے سپر سٹار مگر انتہائی  عاجزی پسند شخصیت ہیں ، مجھے ڈھیروں دعائیں دیں ، حوصلہ افزائی کی بلکہ جو بھی ان کے پاس آیا خصوصاً بچے ان سب سے خوب کھلے دل  سے ملے ، لالہ نے دل جیت لیا'
https://twitter.com/ushnashah/status/1480852534956896256?s=20

خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ اپنے انداز اور بولڈ اداؤں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں تاہم اس بار شاہد آفریدی اپنی منکسر المزاج شخصیت کے باعث اداکارہ کی خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں