آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بھارت پر بجلیاں گرادیں

10:23 PM, 12 Jan, 2021

اسلام آباد:آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف  دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ، انہیں اس دورے کی دعوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی ، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  2010 کے بعد آزربائیجان کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا،دونوں وزرا خارجہ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت کریں گے،سب سے بڑھ کر آذربائیجان کشمیر ایشو پر پاکستان کی کھل کر حمایت کرنے جا رہا ہے ،جس کے بعد اسلامی اتحاد میں ایک اور اہم ملک کی  حمایت سے پاکستان کا موقف مزید مستحکم ہو جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز میں ہونے والے اس دورہ سے مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو کی جائے گی، دفتر خارجہ  کے مطابق ، آذربائیجان کے وزیر خارجہ  پاکستان کے دورے میں  شاہ محمود قریشی سے بہترین سیاسی تعلقات کی تجدید کے علاوہ دونوں وزرا خارجہ تیل وگیس، زراعت، ریلوے اورتعلیم کے شعبوں میں اشتراک عمل بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کریں گے۔

  ترجمان کے مطابق آزربائیجان جنوبی قفقاز خطے کا کلیدی ملک اور پاکستان کا دیرینہ دوست اور شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات استوار ہیں جو مشترک تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی اداروں میں باہمی مفاد کے معاملات پر قریبی اشتراک عمل استوار ہے۔ 

مزیدخبریں