لاہور: مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ سابق صوبائی وزیر ابرار تنولی نے جے یو آئی (ف) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
ابرار تنولی نے کہا کہ ابھی کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم وقت آنے پر ورکرز کی مشاورت سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔ جے یو آئی (ف) کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اب ہر فورم پر جے یو آئی اور ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کروں گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سابق رہنماء مولانا شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم کبھی جے یو آئی (ف) یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے اور ہم ہمیشہ سے جمعیت علماء اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔