پاکستان اور چین بھارت کے لئے نمبر ون خطرہ ہیں ، جنرل منوج مکندنرو

10:58 PM, 12 Jan, 2021

نئی دہلی ، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکندنرو نے چین اور پاکستان کو بھارت کے لئے نمبر ون خطرہ قراردے دیا ۔ 

جنرل منوج مکندنرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ایک ساتھ دومحاذوں پر سنگین خطرہ ہیں دونوں محاذوں پر ٹکراؤ کا سوال ایک ایسا خطرہ ہے جس کے لئے بھارتی فوج کو ہروقت تیار رہنا چاہئے ۔ 

بری فوج کے سربراہ نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان فوجی اور غیرعسکری تعاون اور اشتراک میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان اور بھارت جیسے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کس محاذ پر زیادہ بڑا خطرہ ہے ۔ پہلے بڑے خطرے سے نمٹنا ہوگا ۔ 

واضع رہے کہ جنرل نرونے نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب انڈیا اور چین کے درمیان لداخ میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔ تازہ سیٹلائٹ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ کشیدگی کے اس ماحول میں چین اب سکم اور ارونا چل پردیش کی شمال مشرقی سرحدوں کے نزدیک بھی بڑے پیمانے پر فوجی تعمیرات میں مصروف ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جنرل نرونے نے کہا کہ ’چین نے سنٹرل اور ایسٹرن کمانڈ کے علاقوں میں بھی ٹکراؤ کے پوائنس پر نئی سڑکیں بنائی ہیں، ہوائی پٹیاں تعمیر کی ہیں اور بیرکیں بنائی ہیں۔
جب جنرل نروسے پوچھا گیا کہ حال میں چین نے سرحدی علاقوں سے دس ہزار فوجی واپس بلا لیے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ فوجی ٹریننگ کے بعد معمول کے مطابق ہٹائے گئے ہیں اور سرحد سے کافی دوری پر ٹریننگ میں تھے۔
انھوں نے کہا کہ چین نے ایل اے سی پر تعینات کسی مقام سے فوجی نھیں ہٹائے ۔ ’جو زیادہ اہم ہے وہ یہ کہ کہ جن خطوں میں براہ راست ٹکراؤ کی صورتحال ہے وہاں فوجیوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ یہ وہ سرحدی علاقے ہیں جہاں ہمیں خاص طور پر نظر رکھنی ہے۔
 

مزیدخبریں