خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو 12 کروڑ روپے دیئے

10:48 PM, 12 Jan, 2021

لاہور: نیب نے خواجہ آصف کی جانب سے کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کر لئے ہیں اور اس بارے میں قومی احتساب بیورو نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ 

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کر لئے ہیں جبکہ ان کے اکاونٹ میں بارہ کروڑ روپے منتقل کیے ہیں۔ یہ ادائیگیاں ان کے فرنٹ مین نے کیں جبکہ دو بار کشمالہ کے اکاونٹ میں خطیر رقم جمع کرائی۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے فرنٹ مین نے کشمالہ طارق کے اکاونٹ میں جنوری 2015 میں سات کروڑ روپے جمع کرائے جبکہ مئی 2015 میں پانچ بار ایک کروڑ روپے نکلوائے۔ اب کے اکاونٹ میں اسی سال ستمبر میں پانچ کروڑ روپے آن لائن جمع ہوئے اور انہوں نے مارچ 2016 میں 3 کروڑ اور اگست 2016 میں 4 کروڑ نکلوائے۔ 

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ کشمالہ طارق کا فریدہ یاسین کے ساتھ جوائنٹ اکاونٹ تھا جس سے انہوں نے پنجاب انٹر پرائزز کو 2 بار بھاری رقوم منتقل کیں۔ پنجاب انٹرپرائزز خواجہ آصف کے فرنٹ میں جاوید وڑائچ کے نام سے رجسڑڈ ہے اور نیب نے کشمالہ طارق پنجاب انٹرپرائزز کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی۔ 

مزیدخبریں