ریاض ، سعودی عرب نے غیرملکی ائرلائنز کوفضائی آپریشن کی اجازت دےدی

09:05 PM, 12 Jan, 2021

ریاض ، سعودی عرب نے تمام ائر لائنز کو فضائی آپٌریشن کی اجازت دے دی ۔عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاگا) نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب کے تمام ائرپورٹس غیرملکی ائرلائنز کے لئے کھول دیئے گئے ہیں جس کے بعد سعودی  شہری دنیا کے کسی بھی شہر کا سفر کرسکتے ہیں ۔ 

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت 31 مارچ 2021 تک برقرار رہے گی، سعودی شہری 31 مارچ تک وطن واپس آ سکتے ہیں جب کہ تمام ایئرلائنز کل صبح 6 بجے سے آمدورفت کے سلسلے کا آغاز کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تین سال بھی فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں