کراچی، سابق اولمپئن دن دیہاڑے لٹ گئے

08:28 PM, 12 Jan, 2021

پاکستانی ہاکی کے سابق اولمپیئن اصلاح الدین سر راہ لٹ گئے ۔ 

ہاکی کے سابق کھلاڑی اصلاح الدین گلستان جوہر میں اپنی گاڑی میں  ایک جنازے سے واپس آرہے تھے کہ اچانک تین افراد ان کی گاڑی میں آکر بیٹھ گئے ۔انہوں نے ان کو یرغمال بنایا اور اسلحہ دکھا کر کہا کہ جو کچھ بھی ہے وہ نکال دو ۔ مسلح افراد نے اصلاح الدین سے 15 ہزار روپے اورموبائل لوٹ لیا ۔ڈاکو جاتے ہوئے ان کی گاڑی بھی لے گئے لیکن تھوڑی دور جا کر گاڑی چھوڑ گئے ۔ 

اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ تھانہ گلستان جوہر میں رپورٹ درج کرادی ہے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ 

بق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور تین مسلح افراد نے انہیں گاڑی میں یرغمال بناکر لوٹ لیا۔

اصلاح الدین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ ’تین مسلح افراد نے یرغمال بناکر15 ہزارروپے اورموبائل لوٹ لیا،گلستان جوہرمیں ملزمان اچانک میری کار میں بیٹھ گئے، مجھے ایک گھنٹہ یرغمال بنائے رکھا،صفوراچورنگی پر چھوڑ کر کار ساتھ لے گئے‘۔

اصلاح الدین نے بتایا کہ گلستان جوہرتھانے میں رپورٹ درج کرانے آیا ہوں۔ خیال رہے کہ اصلاح الدین اولمپیئن احمدعالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سابق اولمپیئن اصلاح الدین کو اغواء نہیں کیا گیا ،گلستان جوہر بلاک 16 میں ملزمان گاڑی چھین کر فرارہوگئے، ملزمان جاتے ہوئے اصلاح الدین کا پرس بھی لے گئے، واقعے سے متعلق اے وی ایل سی کو آگاہ کردیا گیا ہے، جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جاری ہیں۔

مزیدخبریں