لیاری گینگ وار کا سربراہ عذیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری

08:12 PM, 12 Jan, 2021

کراچی: لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کو قتل کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سخت حفاظتی انتظامات میں ملزم عذیر بلوچ کوپیش کیا گیا۔ عذیر بلوچ کے خلاف شہری کے اغواء اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا اور ایڈیشنل سیشن جج نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا۔

خیال رہے کہ 7 جنوری کو عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف تین مقدمات کا فیصلہ سنایاتھا  ۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی تھی ۔

دوران سماعت استغاثہ عزیر بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد عدالت نے عزیر بلوچ کو تین مقدمات میں بری کر دیا۔ عزیر بلوچ کو پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے تین مقدمات میں بری کیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دے سکتے۔

مزیدخبریں