ریاض، سعودی عرب میں شدید برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے عسیرریجن میں شدید برفباری دیکھنے میں آئی ہے ۔ پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں ہر طرف سفیدی ہی نظر آرہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے عسیر میں نصف صدی کے بعد برفباری ہوئی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ سعودی باشندوں اور غیرملکی مہمانوں نے برفباری کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے عسیر کا رخ کرلیا ہے ۔
شہر عسیر جنوب مغرب میں واقع ہے برفباری سے کھیتوں اور زرعی فارموں کے مناظر دلکش ہوگئے۔ بللسمر کے باسیوں نے برفبای کے مناظر کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔