شیشے کے سامنے رقص کرکے مہارت حاصل کی ،نورافتیحی

06:16 PM, 12 Jan, 2021

ممبئی، بھارتی ماڈل واداکارہ  نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ڈانس کی تربیت کسی سے نہیں لی ۔ بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں نورافتیحی نے کہا کہ میں کوئی تربیت یافتہ ڈانسر نہیں ہوں میں نے ڈانس خود سیکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو کمرے میں بند کرلیتی تھی اور کئی گھنٹے ڈانس کے سٹیپ دہراتی تھی  اور جب وہ پرفیکٹ ہوجاتا تھا تو پھر شیشے کے سامنے خود کو دیکھ کر موازنہ کرتی تھی ۔ 

نورا فتیحی نے کہا کہ میں ڈانس کے حوالے سے خود تحقیق کرتی تھی اورہمیشہ رقص ،صنف،موسیقی یا ثقافت کے کسی ایک ہی انداز پر کبھی مرکوز نہیں کی ۔ میں نے ہمیشہ سے مختلف انداز اپنانے کی کوشش کی ہے  اور رقص میں جدت کی قائل ہوں ۔ 

ماڈل کا کہنا تھا کہ کمرے میں تنہائی میں رقص کی پریکٹس آپ کے انداز میں نکھار پیدا کرتی ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ میری مقبولیت میں ڈانس سٹیپ پر ریسرچ اور اس میں منفرد پن کا اہم کردار ہے ۔ 

مزیدخبریں