جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، پاکستان کی اہم شخصیت کو دعوت نامہ بھیج دیا

05:37 PM, 12 Jan, 2021

واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کی اہم شخصیت کو دعوت نامہ بھیج دیا ،امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو سمیت اہم پاکستانی شخصیت کو دعوت نامہ بھی دیا ،نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تاریخ 20 جنوری طے ہے جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں جوبائیڈن نے حیران کن طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو تقریب حلف برداری کیلئے دعوت نامے بھجوا دئیے ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل کانگریس کے اجلاس کے دوران ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی بلڈنگ پر دھاوا بول دیا تھا  جبکہ اسی خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ میں وائٹ ہائوس سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں میں فوجیوں اور سپیشل کمانڈوز کی تعیناتی شروع کر دی گئی ہے تاکہ تقریب حلف برداری والے دن تک اور اس سے پہلے کسی بھی قسم کے ناخو  شگو ارواقع کو روکا جا سکے۔ 

بشکریہ(نئی بات)

مزیدخبریں