لندن؛ مقبوضہ کشمیر بھارتی حصہ نہیں،لداخ اور جموں بھی الگ ہیں،ڈبلیو ایچ او کےا قدام پر بھارت تلملااٹھا، چین کا ہاتھ قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت کو حقیقت دکھادی ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارتی حصہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ساتھ ہی لداخ سمیت جموں و کشمیر کو بھارت کے نقشے میں شامل نہیں کیا بلکہ جموں و کشمیر کو اپنے نقشے میں الگ سے ظاہر کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے شائع کردہ رنگین کوڈ والے عالمی نقشے میں بھارت نیلے، لداخ ،جموں و کشمیر کو بھورے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
بھارتی انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے نقشہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لداخ کے ساتھ جموں و کشمیر کو بھی بھورے رنگ میں دکھایا گیا ہے ، جبکہ ہندوستان کونیلے رنگ میں دیکھایا گیا ہے۔ اکسائی چن کو بھی بھورے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
اخبار نے لکھاکہ جموں و کشمیر اور لداخ کو ایک الگ خطے کے طورپر دکھانے کے پیچھے چین ہوسکتا ہے کیونکہ وہ عالمی ادارہ صحت کو اچھے خاصے فنڈز دیتا ہے۔
اخبار نے اقوام متحدہ کی طرف سے جموں و کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر اندازکرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے نقشے کے اثرات کو کم ترظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔
ڈبلیوایچ او کا کشمیر کو بھارتی حصہ ماننے سے انکار، نیا نقشہ جاری
03:28 PM, 12 Jan, 2021