پاکستان نیوی کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب مظاہرہ

02:05 PM, 12 Jan, 2021

اسلام آباد: پاکستان نیوی نے تارپیڈو فائرنگ اور اینٹی شپ میزائلوں کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے اس کامیاب تجربے کے بعد اپنے پیغام کہا ہے کہ ہم دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تارپیڈو فائرنگ اور اینٹی شپ میزائلوں کا کامیاب مظاہرہ بحیرہ عرب میں زیر آب کیا گیا۔ اس موقع پر نیول چیف امجد نیازی بھی موجود تھے۔

پاکستان نیوی کی آبدوزوں نے اپنے میزائلوں کے ذریعے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ ااپریشنل صلاحیتیں رکھتی ہے۔

امیر البحر ایڈمرل امجد نیازی نے پاک بحریہ کی تیاریوں پر مکمل اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان اور افسر ملک کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر وقت چوکنے اور تیار ہیں۔

مزیدخبریں