جواد احمد نے کروڑوں بھارتی کسانوں کے دل جیت لیے 

01:23 PM, 12 Jan, 2021

لاہور : سماجی مسائل پر اپنی آوازاٹھانے والے پاکستانی گلوکار جواداحمد نے بھارتی کسانوں کے حق میں گانا گا کر سب کے دل جیت لیے ۔

 

تفصیلات کے مطابق جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا گیا گانا " کسانا" نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچا رہا ہے ۔ گلوکار نے گانے " کسانا " کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پرشئیر کی ور لکھا کہ یہ گانا کسانوں کے لیے اور یہ انقلابی گانا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کو آگے بڑھا سکیں ۔ 

بھارت میں مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کی وجہ سے اس گانے کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ 

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسنا مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں ۔ 

بھارتی کسانوں کو خوف ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے  انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں