لاہور: دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی تشخص کا اعتراف کیا جانے لگا ہے ، امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے تاریخی اہمیت دی ہے ۔
اپنے لذیذ کھانوں اور خوبصورت لینڈ سکیپس کی بنا پر لاہور کو دنیا کے ان 52 شہروں میں شامل کرلیا گیا ہے جو 2021 میں سیاحوں کے لیے پسندیدہ ترین جگہیں ہوسکتی ہیں ۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اپنے قاریئن کی رائے پر مبنی ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ 2020 کے تاریک سال میں دنیا کے کن شہروں نے انہیں متاثر کیا ، کس شہر نے انہیں سکون کے لمحات فراہم کیے ؟
اخبار پڑھنے والے افراد نے دو کے قریب شہروں کے بارے میں اپنی رائے بھیجی جس میں لاہور سمیت 52 شہروں کا انتخاب کیا گیا ۔
جریدے کے مطابق یہ 52 شہر 2021 میں سیاحت کے حوالے سے پسندیدہ ترین جگہیں ہونگی ۔ امریکی جریدے نے لاہوریوں کی زندہ دلی ، مہربانی فطرت ، مہمان نوازی ، لذیذ کھانے سردیوں میں دھند کے پار سے چھلکتی روشنیوں کے نظارے ، بادشاہی مسجد اور دیگر مغلیہ عمارتوں کو شہر کے حسن کا شاہکار قرار دیا ہے ۔
چئیرمین لاہور شناسی فاؤنڈیشن فیضان نقوی کا کہناہے کہ پررونق بازار اور خوبصورت عمارتیں لاہور کی طرف ہر کسی کو کھینچ لاتی ہیں ،