مواخذے کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں نکلے گا،امریکی صدر

12:37 PM, 12 Jan, 2020

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مواخذے کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں نکلے گا۔

امریکی عوام کے لئے مواخذے سے زیادہ اہم دوسری چیزیں ہیں۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس جو کام خود نہ کر سکے وہ اب ریپبلیکنز سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کر دیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس ایوان میں انہیں بے قصور ثابت کرنے کے سوا کچھ نہ کر سکے۔ ڈیموکریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیر شفاف ترین کام کیا اور اب سینیٹ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ شفاف کام کریں۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں