خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے ، کشیدگی میں کمی لانے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی جملہ کوششوں کی حمایت کی جائے۔

ایران، امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے دورہ پر روانہ ہو ئے اس ضمن میں جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش آنے والے واقعاتِ کے تناظر میں، خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے ، کشیدگی میں کمی لانے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دیگر رہنماوں کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں میں انہیں حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ،تنا و کی اس کیفیت کو اعتدال پر لانے ، کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی جملہ کوششوں کی حمایت کی جائے۔