روس کے برطانیہ کی جانب سے مزید ملٹری بیسز قائم کرنے کے اعلان پر تحفظات

06:50 PM, 12 Jan, 2019

ماسکو :برطانیہ نے ایشیا اور کریبین ریجن میں نئے ملٹری بیس بنانے کا اعلان کر دیا جس پر روس نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری بیس بنانا ہر ملک کی طرح برطانیہ کا بھی حق ہے لیکن اگر اس سے روس کو کسی قسم کا خطرہ ہوا تو روس جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے ۔

یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ کے سیکرٹری دفاع گیون ولیمسن نے کہا کہ  ایشیا اور کیربین ریجن میں ملٹری بیسز کے قیام سے برطانیہ عالمی منظر نامے میں آنے کیلئے زیادہ مدد ملے گی ۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے بریگزیٹ سے نکلنے کے بعد امریکہ ، روس سمیت دیگر ممالک کی طرح مختلف ریجنز میں ملٹری بیسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خطے میں اپنی حیثیت کو زیادہ طقویت دے سکے۔

ایشیا میں پہلے ہی چار طاقتیں اپنی اجارہ داری کی جنگ لڑ رہی ہیں جس میں چین ، روس ، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔برطانیہ ایشیا اور کیربین ریجن میں ملٹری بیس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے

مزیدخبریں