ایپل کا نئے موبائل فونز میں جدید فیچرز کے حامل کیمرے متعارف کروانے کا اعلان

08:08 PM, 12 Jan, 2019

نیویارک : جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس جدید فیچرز کے حامل کیمروں کے ساتھ نئے تین آئی فون متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے رواں برس جدید خصوصیات کے حامل کیمروں کی مدد سے تین نئے موبائل فونز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

کمپنی کے مطابق نئے آئی فونز میں کیمرے واضح فرق ہوں گے ، آئی فون کے نئے ایکس آر ماڈلز کی چین میں طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آئی فون نے نئے ماڈلز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

ایپل کے حکام کے مطابق کمپنی ابھی نئے فونز کے لیے ڈسپلے کو ایل سی ڈی پر ہی رکھے گی لیکن دو ہزار بیس اور اس کے بعد آنے والے موبائل فونز میں ڈسپلے کو او ایل ای ڈی اور ڈیوڈی میں تبدیل کر دیا جائے گا

مزیدخبریں