لندن: اپنی من پسند چاکلیٹ کھائیں اور کھانسی سے چھٹکارا حاصل کریں، چاکلیٹ کھانسی کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
لندن کالج آف امپیریل کے ماہرین کے مطابق ، چاکلیٹ کھانے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ کھانسی کا علاج اپنی پسندیدہ چاکلیٹ سےکیا جا سکتا ہے، چاکلیٹ کا استعمال کھانسی کے سیرپ کے سائیڈ ایفیکٹس سے بھی بچائے گا۔ ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ کوکو چاکلیٹ کھانسی کی معیاری سیرپ سے زیادہ بہتر طور پر کام کرتی ہے۔
پروفیسر موریس کے مطابق، ایک نئی چاکلیٹ میڈیسن تیار کی گئی ہے جو کھانسی کو کم کر دیتی ہے اور نیند کے درمیان کھانسی کی وجہ سے پیدا ہونے والے کھلل کو 48 گنھٹے کے لیے کم کر دیتی ہے۔
ماہرین کی ایک ریسرچ میں 163 لوگوں نے حصہ لیا ہے ان کو چاکلیٹ سے بنی میڈیسن دی گئی، تمام مریضوں کو 2 دن میں کھانسی سے آرام آ گیا، مذید یہ معلوم ہوا کہ گلے میں خراچ اور خراب آواز سے اپنی پسند یدہ چاکلیٹ کھا کر نجات پائی سکتی ہے ۔
ایک چاکلیٹ کھانے سے مریض کی صحت پر وہی اثر ہو گا جو ایک کھانسی کی سیرپ لینے کا ہوتا ہے،ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اگر گھر پے بنائی گئی چاکلیٹ کی ریمڈی کام نہیں کرتی تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔