لاہور: شہبازشریف دور حکومت میں کتنے ترقیاتی منصوبے کتنے فنڈز سے مکمل ہوئے ؟؟؟وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایل ڈی اے ،واسا اور ٹیپا سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مکمل منصوبہ جات کے لیے جاری کردہ فنڈز کا تنقیدی جائزہ لیا جائے گا محکمہ ہاسنگ نے ریکارڈ طلبی کے لیے مراسلہ لکھ دیا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منصو بے کب شروع ہو ئے ان پر کتنی لاگت آئی تمام تفصیل فراہم کی جا ئیں اب تک پیش رفت جائزہ رپورٹ بھی فراہم کی جائے منصوبوں کے بارے میں ادارے اپنی سفارشات بھی پیش کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبوں کا ریکارڈ احتساب اداروں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔