کوٹری:بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پنجاب کےعوام نےاسلام آبادپرچڑھائی کی توجعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، جنوبی پنجاب کےعوام نے احساس محرومی کیخلاف چڑھائی کی تو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،بلوچستان کےعوام نےحقوق کیلیےاسلام آبادپرچڑھائی کی تو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،سندھ کےعوام نےاسلام آبادپرچڑھائی کی تو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے اور پختونخوا کےعوام نےانسانی حقوق کیلیےچڑھائی کی توجعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان کی ای سی ایل ،نیب کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ، عثمان بزدار سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم کسی جعلی جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے ،باز نہ آئے تو سبق سکھائیں گے کہ ووٹ چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے جیالوں کو مت للکارو،ہمارے صبر کا امتحان نہ لو پہلے بہت سے لوگ آئے انکے انجام سے سبق سیکھو،آپ نے اقتدار حاصل کرلیامگر قوم کا وقار قائم نہیں رکھ سکے،حکومتی وزرا کی دیدہ دلیری دیکھیں کہتے ہیں مہنگائی کم ہوئی ہے ،آپ نے اصولوں کی سیاست کا دھوکا دے کر عوام کے ووٹ چوری کیے،عمران خان اصولوں کی سیاست سے پہلے اصول تو سیکھو.
بلاول بھٹونے کہا کہ سندھ کے عوام سےسوتیلوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،سازش سےہمیں نکالنےوالےپہلےبھی ناکام ہوئے،اب بھی ناکام ہوں گے،سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کوووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے ،کرکٹ میں امپائر کی انگلی سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے ،وہ کام اور خدمت میں ہمارامقابلہ نہیں کرسکتے،ہم نے صرف خدمت کی ہےجس کا نتیجہ آج بھگت رہے ہیں، تھرکےلوگوں کوروزگار اورپورےسندھ میں مفت طبی سہولت دی، وہ ہم سے شفاف اور آزادانہ الیکشن میں نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی ہے ۔