آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک میں چند مقامات پر بارش کاامکان

آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک میں چند مقامات پر بارش کاامکان
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں کل سے مو سم سرد اور خشک ر ہنے کے ساتھ آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد،پشاور، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم اپنا رنگ بدلتا رہا، سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،دیگر علاقوں میں سکردو و استور منفی 08، کالام، ہنزہ منفی 06، مالم جبہ منفی 05، پارہ چنار منفی 04، مری منفی 02، گلگت منفی 02، قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 3، لاہور 7، فیصل آباد، 6، ملتان 10، سرگودھا میں 5.07 پشاور 4 اور کراچی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔