صحت خرابی کا بہانہ صرف این آر او لینے کی کوشش ہے، شیخ رشید

02:20 PM, 12 Jan, 2019

لاہور: شیخ رشید چیئرمین پی اے سی پر شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے۔ کہتے ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ن لیگ کا میں احتساب کروں گا اور چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر عدالت جا رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم سے کہوں گا اپنا کوئی رکن ڈراپ کر کے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کریں۔ صحت خرابی کا بہانہ این آر او لینے کی کوشش ہے

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا 2019 پاکستان کی ترقی کا سال ہے اور اپوزیشن جو کہہ رہی ہے وہ کہتی رہے گی۔ بھٹو اور شریف خاندان کا کوئی مستقبل نہیں اور مجھے ڈر ہے کہیں بلاول ان کی زد میں نہ آ جائے۔

انہوں نے کہا ٹرینوں میں صفائی کی شکایات پر نوٹس لیا ہے جبکہ روہڑی اسٹیشن میں نیا پلیٹ فارم بنانے جا رہے ہیں اور بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس ٹکٹ چیک کرے گی، اورنان سٹاپ ٹرینوں سے دو ہفتے میں 10 کروڑ منافع ہوا۔

مزیدخبریں